تین بچوں کا قتل کرکے باپ نے پھانسی لے لی

0

 حیدرآباد: ضلع رنگاریڈی کے شنکر پلی میں ایک باپ نے اپنے تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد پھانسی لے لی۔ ریاست آندھرا پردیش ٹنگوٹورو سے تعلق رکھنے والے روی نامی شخص نے ‘منی اسکیم’ کے نام پر آس پاس کے گاؤں کے لوگوں سے رقم وصول کی تھی

اور ایک مدت کے بعد اس نے بھاری منافع کے ساتھ رقم کی واپسی کا وعدہ کیا تھا۔ وقت مکمل ہونے کے بعد لوگ اس سے رقم طلب کررہے تھے۔ وہ رقم ادا کرنے سے قاصر تھا اور بیوی بچوں کے ساتھ شنکر پلی منتقل ہوگیا تھا۔ کل اس کی بیوی اپنے مائیکہ گئی ہوئی تھی

کل اس نے پہلے اپنے تین بچوں کی جان لے لی اوراس کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔



نیوز بذریعہ اردو لیکس

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)