رام پور لوک سبھا سیٹ پر تمام قیاس آرائیاں ختم، ایس پی نے دہلی کی جامع مسجد کے امام کو ٹکٹ دیا

0

 سماج وادی پارٹی نے رام پور لوک سبھا سیٹ سے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی کی جامع مسجد کے امام محب اللہ کو رام پور سے ایس پی-کانگریس اتحاد کے امیدوار کے طور پر ٹکٹ دیا ہے۔ رام پور لوک سبھا سیٹ سے ایس ٹی حسن کو امیدوار بنانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن محب اللہ کے نام کے اعلان کے بعد تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔


رام پور۔ سماج وادی پارٹی نے رام پور لوک سبھا سیٹ سے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے رام پور سے دہلی کی جامع مسجد کے امام محب اللہ کو ایس پی-کانگریس اتحاد کے امیدوار کے طور پر ٹکٹ دیا ہے۔



 رام پور لوک سبھا سیٹ سے ایس ٹی حسن کو امیدوار بنانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن محب اللہ کے نام کے اعلان کے بعد تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ایس پی امیدوار محب اللہ آج لوک سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ وہ دہلی سے دیر رات رام پور پہنچے۔ اگرچہ ٹکٹ ملنے کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے تاہم اس کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔


 آپ کو بتاتے چلیں کہ اعظم خان نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں رام پور سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن بعد میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد ہوئے ضمنی انتخاب میں یہاں سے بی جے پی کے گھنشیام لودھی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار بھی بی جے پی نے رام پور سے گھنشیام لودھی کو ٹکٹ دیا ہے۔



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)