مسلم اکثریتی شہر میں اجتماعی زکوۃ کے نظام پر کب عمل در آمد ہوگا....... ؟

0

 مسلم اکثریتی شہر میں اجتماعی زکوۃ کے نظام پر کب عمل در آمد ہوگا....... ؟

انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) کا فریضہ زکوٰۃ پر ایمان افروز پیغام!!! 



مالیگاؤں انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے فریضۂ زکوٰۃ کے تناظر میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں اگر اجتماعی زکوۃ کا نظام سکہ رائج الوقت بنا ہوا ہوتا تو سماج و معاشرہ میں پھیلی ہوئی یہ بے راہ روی اور فحاشیت جنم نہیں لیتی.آپ نے اپنے ایمان افروز پیغام میں مزید کہا کہ آج اگر مالیگاؤں شہر میں بیت المال کا نظام کامیابی سے جاری و ساری رہتا تو نونہالان ملت اور دختران ملت کاسہ گدائی پر مجبور نہ ہوتیں. آج اگر شہر میں اجتماعی زکوۃ کا نظم استوار ہوتا تو مفلسان وقت کی ساری پریشانیوں کا ٹھوس اور مدلل حل تلاش کر لیا جاتا. رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی غرباء و مساکین زکوٰۃ کی آس لئے امیران وقت کی دہلیز کا طواف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں. آج اگر مالیگاؤں شہر میں اجتماعی زکوۃ کا نظام مستحکم رہا ہوتا تو گلیوں چوباروں میں مساجد و مدارس کے تعاون کے لئے چندوں کے پنڈال نہیں سجتے. کس کس بات کا ماتم کیا جائے کہ فکر و نظر اور قرطاس و قلم بھی بیان سے عاجز ہوئے جارہے ہیں مگر اب ہمیں سماج و معاشرہ میں تبدیلی لانی ہوگی.جہاں ہمیں اجتماعی زکوٰۃ کے نظام کے ذریعے غریبوں کو معاشی طور مستحکم کرنا ہوگا وہیں زکوٰۃ کی نمائش سے اجتناب برتننا ہوگا. زکوٰۃ کی تقسیم کے لئے قطار میں خواتین میں گھنٹوں کھڑے رکھنا کہاں کی عقلمندی ہے. ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم فریضہ زکوٰۃ ادا کرتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کریں. مستحق افراد کو تلاش کرکے خود ان تک پہنچ کر زکوٰۃ ادا کرنا سب سے بڑا نیک عمل کہلائے گا. نیکیوں کا موسم بہار یعنی رمضان المبارک تیزی سے گزرتا جارہا ہے. اس ماہ مقدس میں ہم غریبوں مجبوروں بے کسوں بے بضاعتوں اور ضرورت مندوں کے احوال سے با خبر رہیں.رمضان المبارک اور عیدالفطر جیسے  مسرت بھرے لمحات میں  بے سہارا افراد کے اداس ہونٹوں پر مسکان شگوفے رکھنا ہی اصل خوشی ہے. اللہ پاک کہنے سننے سے زیادہ عمل کی توفیق عطا فرمائے. آمین



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)