مخالفت سے قابلیت نکھرتی ہے- ایڈوکیٹ یاسین مومن

0

 مشک کسی عطار کا محتاج نہیں ہوتا- مفتی محمد اسماعیل قاسمی

تعلیمی فیلڈ میں مل جل کر کام کرنے ضرورت ہے- ڈاکٹر منظور حسن ایوبی

مخالفت سے قابلیت نکھرتی ہے- ایڈوکیٹ یاسین مومن


پریس ریلیز:- مشک کسی عطار کا محتاج نہیں ہوتا، بلکہ وہ اپنی خوشبو سے پہچانا جاتا ہے بالکل اسی طرح ڈاکٹر منظور ایوبی کی تعریف یا تعارف پیش کرنے کی ضرورت نہیں انکا کام ہی انکا تعارف ہے ان جملوں کا اظہار رکن اسمبلی مالیگاؤں مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے دوران مخاطبت ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر موصوف کو ایوارڈ ملنا شہر کو ایوارڈ ملنے کے برابر ہے- اپنے صدارتی خطاب میں رئیس ہائی اسکول (بھیونڈی) کے چئیرمین ایڈوکیٹ یاسین مومن صاحب نے بھی ڈاکٹر منظور ایوبی کی جہد مسلسل کی ستائش کی- آپ نے کہا کہ مخالفت سے قابلیت نکھرتی ہے- مخالفین یا ناقدین کی ریشہ دوانیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ، یہ تو مزید کام کرنے کا حوصلہ عنایت کرتی ہیں- آپ نے بھیونڈی اور مالیگاؤں کی طرز معاشرت، رہن سہن، کاروباری مماثلت کے باوجود جو فاصلے اور دوریاں ہیں اسے کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا- قبل اسکے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے اراکین کی جانب سے منظوم و نثری سپاسنامہ، میمنٹو، شال پھول ہار اور ایل سی ای ایچ ڈاکٹرس تنظیم و فضل الرحمن کی جانب سے بھی بگے و شال پیش کر کے ڈاکٹر صاحب کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اسی درمیان سٹیزن کیمپس کے تمام یونٹس کے ہیڈ، پرنسپالس و اسٹاف کی جانب سے بھی شال، بگے و تحائف پیش کیے گئے- ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے اپنے تاثرات میں منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے کام کرنے کے طریقے کی مختصر روداد بیان کی ساتھ ہی تمام لوگوں کو تعلیمی فیلڈ میں مل جل کر کام کرنے کی صلاح دی- ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا- اس موقع پر فیضان اعظمی (بھیونڈی) محبوب خان(بھیونڈی) ڈاکٹر سعید فیضی، رشید آرٹسٹ، ڈاکٹر عبدالحمید، عبدالعزیز مقادم، علیم الدین ناز، حافظ بدرالدجیٰ، عبدالرشید ایولے والے، ارشد محوی، عتیق دانش، احتشام دانش، عتیق فہمی، ڈاکٹر آصف سلیم، ایوبی معاذ، فیروز حسین بادشاہ، ڈاکٹراشفاق انجم، سعید پرویز، شیخ اسماعیل بیباک، ڈاکٹر عارف انجم، مختار یوسفی، فاروق الخدمت، فضل الرحمن، شیخ آصف(سچ کا سامنا)، منصور اکبر (سیف نیوز) اور سٹیزن کیمپس کے تمام یونٹس کے پرنسپال، ہیڈ و اسٹاف، نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ موجود تھے- قرات عبدالعظیم فلاحی، تحریک صدارت زاہد یوسفی، تائید عارف حسین، اغراض و مقاصد، شبیر رمضان، تعارف و گل پیشی، رضوان ربانی، استقبالیہ کلمات، فیروز حسین بادشاہ، سیاسی خدمات، مختار یوسف، سماجی خدمات، فردوس جہاں میڈم، تعلیمی خدمات، محمد عارف دلار، منظوم سپاس نامہ ظہیر قدسی، نثری سپاس نامہ، عبدالعظیم فلاحی، نظامت اعجاز صدیقی جبکہ شکریہ عارف حسین نے ادا کیا-

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)