سوئیگاؤں میں رسوت لیتے ہوئے ایک ہیڈماسٹر و اسسٹنٹ ٹیچر گرفتار

0


 مالیگاؤں : 17 اگست / مالیگاؤں شہر کے سوئیگاؤں علاقہ میں برسر ملازمت سپاہی کے گھر بھاڑے (ہاؤس رینٹ الاؤنس) کو جاری کرنے کیلئے 250 روپے کی رشوت لیتے ہوئے جاگرتی اسکول کے ہیڈ ماسٹر راہول مورانکر کو ٹیچر کے ساتھ ایک ٹیچر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ 17 اگست کو دوپہر میں ناسک ڈیویژن کی انسداد رشوت ستانی ٹیم نے مذکورہ اسکول میں ہی یہ کارروائی انجام دی جس سے ایجوکیشن فیلڈ میں ہلچل مچ گئی۔

اسکول کے ایک ایسے ملازم کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی تجویز ہیڈ ماسٹر نے پیش کی جو اسکول میں چپراسی تھا۔تفصیلات کے مطابق اس ملازم کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کو جاری کرنے کیلئے روپے کا مطالبہ کیا گیا ۔خیال رہے کہ سویگاؤں اب دیہات سے نکل کر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں شامل ہو گیا ہے ۔ اور اب ان علاقوں میں برسر ملازمت ملازمین کی تنخواہوں وغیرہ شہری گریڈ کے مطابق تیار کی جارہی ہیں جس کے لیے پرنسپل مورانکر اور ٹیچر منیشا چوان نے 1350 روپے رشوت مانگی تھی ۔ 


اس ضمن میں مذکورہ سپاہی نے اس کی شکایت ناسک کے رشوت ستانی محکمہ سے کی۔ ہیڈ ماسٹر مورانکر نے اپنی متعلقہ ٹیچر سے یہ رقم لینے کو کہا۔ اسی وقت ہیڈ ماسٹر کے دفتر میں رقم وصول کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر اور ایک ٹیچر کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس معاملے میں کیمپ پولس اسٹیشن میں رات گئے تک دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا کام جاری تھا۔ گزشتہ چند سالوں سے شہر اور ضلع میں تعلیمی شعبے میں بدعنوانی کی خبریں مسلسل زیر بحث ہے .



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)