دریافت ہوئی نئی دنگل گرل، صائمہ سعید

0


 جلگاؤں  (شیخ زیان احمد): حال ہی میں تاریخ اہمیت کے حامل شہر فیض پور میں کشتی کا دنگل منعقد کیا گیا۔ اس دنگل کی ایک نہایت اہم بات تھی جو اسے دیگر دنگل یا کشتی مقابلوں سے منفرد کردیتی ہے اور وہ یہ ایک لڑکی اور ایک لڑکے کا مقابلہ ہوا۔ ساتھ ہی قابل فخر کی بات ہے کہ اس لڑکی نے لڑکے کو مقابلہ میں شکست دی جو اس بات کی غمازی ہے کہ قوم۔مسلم میں آج بھی بہادروں کی پیداواری صلاحیت ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اس فصل پر ابھی بہار کا موسم نہیں آیا پھر بھی اللہ سے قوی امید ہے۔

بھساول شہر کے معروف استاد الیاس خان صاحب کے ہاتھوں اس مقابلہ کا جوڑ لگایا گیا نیز فاتح لڑکی کو انعام دینے کے بعد جب انھوں نے پہلوان لڑکی سے بات کی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام صائمہ سعید ہے۔ اور وہ 12ویں کلاس میں پڑھتی ہے۔ الیاس سر بتاتے ہیں کہ انھیں اس لڑکے بارے میں جاننے کا اشتیاق ہوا تو انھوں نے اس کے والدین کو فون کیا ان سے معلوم ہوا کہ اس کے والد مزدور ہے اور بڑی بہن ایم بی اے کرچکی ہے۔  مزدوری کر کے اس کے والد بچوں کو نہ صرف تعلیم دلوا رہے ہیں بلکہ بہترین تربیت پر بھی ان کا زور ہے یہ لڑکی دو بار ریاستی اور ایک بار قومی کھیل چکی ہے۔ اللہ اس بہادر لڑکی کو قوم کی بیٹیوں اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنائے نیز کامیابی کی چکا چوندھ میں بھی اسے دین پر قائم رکھے۔ آمین

تصویر میں :صائمہ سعید اور پہلوان لڑکے کا مقابلہ کے آغاز میں جوڑ لگاتے ہوئے الیاس خان سر کشتی مقابلہ کے منتظمین و مہمانان



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)