عوام کے تعاون سے ہم جلد ہی خسرہ اور روبیلا سے علاقہ گوونڈی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کو پاک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے: الحاج محمد سعید نوری

0

 ائمہ مساجد اور علماء کرام سے گزارش ہے کہ جمعہ کے بیان میں ائمہ کرام خسرہ اور روبیلا کے تعلق سے لوگوں کو بیدار کریں:آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء


پریس ریلیز ممبئی خسرہ اور روبیلا کے روک کے لیے جہاں حکومت اور میونسپل کارپوریشن نے جنگی پیمانے پر تیاری کی ہےوہیں مذہبی رفاہی فلاحی تنظیمیں بھی عوامی تحریک کے ساتھ میدان میں قدم رکھ چکی ہیں جس میں فی الوقت عالمی تنظیم رضا اکیڈمی سب سے اوپر ہے وہیں آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء نے بھی عوام سے بچوں کی صحت پر خیال رکھنے کی اپیل کی ہے مذکورہ تنظیم رضا اکیڈمی نے تو متحرکانہ کردار ادا کرتے ہوئے ایم وارڈ سے لیکر سڑکوں تک اپنی خسرہ اور روبیلا سے نجات دلانے کیلئے کمر کس کی ہے اس سلسلے میں آج اہم قدم اٹھاتے ہوئے قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی نے مدارس دینیہ واساتذہ کے ہمراہ ایک اہم ریلی سنی مسلم قبرستان رفیع نگر گوونڈی سے نکالی جو 90 فٹ روڈ سے گزر کر چھ نمبر روڈ ہوتے ہوئے شیواجی نگر رکشہ اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوئی مدارس دینیہ کے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں اپیل کے طور پر اپنے بچوں کی زندگی بچائیں، علاج آپ کا حق حکومت کا فرض ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اپنے مستقبل کو صحت مند تندرست و توانا رکھیں، صاف صفائی کا خیال رکھیں، صفائی نصف ایمان ہے جیسے نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ گوونڈی میں جس طرح سے خسرہ اور روبیلا نے تباہی مچائی ہے وہ بہت خطرناک ہے اس بیماری سے نپٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے آپ نے مزید کہا مذکورہ بیماری دھیرے دھیرے سلم علاقوں سے شہر میں داخل ہورہی ہے اس سے نپٹنے کیلئے تنظیموں کو بھی میدان میں آنا ہوگا ورنہ سیکڑوں بچے موت کی آغوش میں چلے جائیں گے جس کے ذمہ دار بھی کہیں نہ کہیں ہم ہونگے کیوں کہ قومی ملی مذہبی بیداری بھی ہماری ذمہ داری ہے جس سے ہم کبھی بھی بچ نہیں سکتے لہٰذا وقت رہتے ہوئے اس بیماری کے تدارک کے لیے ناخواندہ علاقوں میں کارنر میٹنگ یا بیداری ریلی نکال کر حکومت اور میونسپل کارپوریشن کے ذریعے دیئے جانے والے ٹیکے ویکسین پر اعتماد پیدا کریں حضرت نوری صاحب نے مزید کہا کہ مدارس دینیہ کے طلباء واساتذہ بھی کسی معاملے میں کم نہیں ہیں وہ بھی قومی دھارے سے جڑے ہوئے ہیں تبھی آج وہ گلی گلی خسرہ اور روبیلا کے خلاف اور صفائی ہمارا مذہبی فریضہ ہے کی صدائیں بلند کررہے ہیں

امید ہیکہ اس سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور لوگ ڈر اور خوف سے باہر نکل کر بچوں کی زندگی کے بارے میں سوچیں گے۔ مزید ہماری کوششیں جاری رہیں گی آخر میں نوری صاحب نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہم کمزور نہ ہو بلکہ ہر حال میں بچوں کو اس بیماری سے نجات دلانا ہے جس سے جو ہوسکے وہ کوشش کرے ہم ہر جگہ خدمت کیلئے حاضر ہیں نیز انہوں نے کہا کہ ائمہ مساجد و علمااکرام سے گزارش ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں بھی خسرہ و روبیلا بیماری کے تعلق سے آگاہ کریں۔ ریلی میں مدارس دینیہ کے طلباء کے علاوہ حضرت مفتی قیصر حسن بسم اللّٰہ مسجد، حضرت مولانا عظمت علی فیض الرسول مسجد، حضرت مفتی محمد عثمان اشرف اشرفی، حضرت قاری محمد توفیق اعظمی مصباحی، حضرت قاری محمد اسرائیل رضوی، حضرت قاری قسمت علی رضو ی، حضرت مولانا پروفیسر محمود علی خان اشرفی، حضرت قاری رئیس احمد، حضرت قاری محمد سلیمان خان رضوی، حضرت قاری علاء الدین رضوی، حضرت مولانا رضی اللّٰہ شریفی، حافظ جنید رضا رشیدی، ناظم رضوی، شکیل خطیب فرید بھائی، شیر علی شیرو بھائی شیر خان رفیع نگر، عبد الروف بھائی رفیع نگر،مشہور سوشل ورکر ونود جین مہاویر ہوسپٹل وغیرہ موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)