جلگاؤں(شیخ زیان احمد) مقامی مراٹھی روزنامہ دیشدوت کے سلور جوبلی سال کے موقع پر، جلگاؤں ضلع کی 25 خدمت تنظیموں کو سماجی شعبے میں بہترین خدمات انجام دینے کرنے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ان 25 تنظیموں میں سے مسلم کمیونٹی کی تنظیم کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔ کانتائی ہال میں منعقدہ اس تقریب میں یادگار، کتابیں اور گلدستے پیش کیے گئے۔
اس پلیٹ فارم پر گجرات یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ماسدرشن آیگر، جین ایریگیشن کے چیئرمین اشوک جین، دیشدوت گروپ کے چیئرمین وکرم شاردا، کیشو اسمرتی فاؤنڈیشن بھارت امالکر وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر منیار برداری کےضلعی صدر فاروق شیخ کے علاوہ سید چاند، عزیز شیخ، طاہر شیخ، الطاف شیخ، ابراہیم شیخ، مجاہد خان، لطیف شیخ، مناف شیخ، زبیر منیار، حامد شیخ کالو، عبدالرؤف، محسن یوسف، امیر شیخ، اشفاق حسین، اسماعیل اور دیگر بھی موجود تھے اقبال تقی، عارف حنیف، ریاض سید، نبی شیخ، قاسم عمر، رفیق شیخ، حامد مستری، شیخ سلیم کے ساتھ ثیقل گر برادری کے انور خان، مجاہد خان، دیشمکھ برادری کے اکرم دیشمکھ وغیرہ موجود تھے۔
کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی