اقرا اُردو ہائی اسکول‌ سا لار نگر جلگاؤں کی اسکالرشب امتحان میں نمایاں کامیابی میرٹ لسٹ میں بنایا مقام

0

 


جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں کے طلباءنےمہاراشٹر راجيه پرکشا پریشد پونے کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھویں جماعت اسکالرشپ امتحان میں شہری سطح کی میرٹ لسٹ میں 13واں و 43واں مقام حاصل کیا ہے۔ جس میں ہشتم جماعت کے ہونہار طالب علم شیخ حماد شیخ محمود نے 209 طلباء کی میرٹ لسٹ میں 13 واں و نوشین آصف پٹیل نے 43 واں مقام حاصل کرکے ادارہ و والدین کے نام روشن کۓ ۔



 واضح رہے کہ ان دنوں ذہین طلباء نے پنجم جماعت پرائمری اسکالر شپ امتحانات میں بھی میرٹ حاصل کی تھی ۔ طلباء کی اس کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبد الکریم سالار نے مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ عبد الکریم سالار کی رہنمائی میں جلگاؤں ضلعی سطح میں مسابقتی امتحانات کے لئے میشن یو ۔پی ۔ایس ۔ سی نامی امتحانات کے لئے گذشتہ چار برسوں سے جماعت ہفتم اور نہم طلباء کے مسابقتی امتحانات کامیابی سے منعقد کیے جا رہے ہیں ۔ 

 حماد خان اور نوشین پٹیل کی کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار ، نائب صدر پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ ، سیکریٹری اعجاز ملک ، اسکول کمیٹی کے چیئرمین ایس ایم ظفر شیخ ،سمیت سوسائٹی کے تمام اراکین نیز اسکول ھذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر نے مبارکباد پیش کیں ۔ نیز اسکول کے اساتذہ کی کاوشوں اور محنتوں کی بھی سراہانا‌کی جس میں شعبہ مسابقتی امتحانات کے انچارج معلم شیخ نور محمد نثار احمد کے ساتھ نفیس بانو ، نزہت شیخ،سید تبسم ،محفوظہ خان ، رضوان شیخ ،منیبہ خان ،اور شیخ محسنہ ان اساتذہ کرام کی پذیرائی کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)