وائس آف میڈیا کی جانب سے صحافیوں میں انشورنس کی تقسیم کا آغاز

0

 درپن دن کے موقع پر آج ضلعی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد


پربھنی (سید یوسف) وائس آف میڈیا ایسوسی ایشن, پربھنی کی جانب سے 05 جنوری بروز جمعرات کو صحافیوں کے لیے 10 لاکھ روپے کے انشورنس کا آغاز کیا - اس موقع پر بی جے پی شہر ضلع صدر آنند بھروسے کے ہاتھوں صحافیوں میں بیمہ کارڈ تقسیم کیے گئے۔ ملکی سطح پر صحافیوں کے لیے کام کرنامراٹھی صحافت کے سرپرست بال شاستری جامبھیکر کے یوم پیدائش کے موقع پر وائس آف میڈیا نے جمعہ کو صحافیوں کے لیے ایک ضلعی سطح کا ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ مذکورہ ورکشاپ کی صدارت وائس آف میڈیا کے بانی اور قومی صدر سندیپ کالے کریں گے- تنظیم کی آفیشل سکریٹری دیویا پاٹل، ریاستی آرگنائزر سوپنا کلکرنی، نوجوان کاروباری پنڈت راٹھوڑ مہمانان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے- اس تقریب میں رکن اسمبلی رتناکرگٹے، رکن اسمبلی ڈاکٹر راہول پاٹل ، بی جے پی شہر ضلع صدر آنند بھروسے، میونسپل کمشنر ترپتی سانڈبھور ، این سی پی کے ضلع ورکنگ صدر کرن سونٹکے، ضلع انفارمیشن آفیسر ارون سوریاونشی موجود رہینگے ۔اس موقع پر ایڈیٹر سشیل کلکرنی موجودہ صحافیوں کی آج کی بدلتی ہوئی صحافت کے موضوع پر رہنمائی کریں گے۔ تنظیم کی جانب سے جمعرات کو ضلع سطح کے صحافیوں اور پربھنی شہر کے ایگزیکٹو باڈی کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی مفت بیمہ پالیسی کا آغاز کیا گیا۔ پوسٹ آفس کے ملازمین لکشمن نوگھرے، نتن شندے، پون کھیستے، بالاجی شندے، پوسٹ مین پوار، سانگلے، اے ایس پی کلکرنی، منیجر منڈے و دیگر اس پروگرام میں درپن دن کے موقع پر خدمات انجام دے رہے ہیں -



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)