ملت ہائی اسکول کو ضلعی سطح پر دوسرا انعام

0

تصویر میں: ہیڈ مسٹریس، سپروائزر اور اساتذہ رنر اپ ٹیم کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور ٹرافی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

 جلگاؤں:(شیخ زیان احمد): خاندیش یونین ایجوکیشن سوسائٹی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر اسی ادارے کے زیر اہتمام چلنے والے سُنیتا جھگنّاتھ وانی بھگیرت انگلش اسکول کی جانب سے منعقدہ ضلعی سطح کے وطن حبُّ الوطنی گیت گوئی مقابلہ میں ملّت ہائی اسکول،مہرون،جلگاؤں کے طلباء نے فرسٹ رنر اپ پوزیشن (دوسرا انعام) حاصل کیا۔ طلبہ کی تیاری کے لیے شیخ وسیم سر نے رہنمائی فرمائی۔ا سکول کی پرنسپل عفیفہ شاہین میڈم اور سپروائزر تاج الدین شیخ صاحب کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ نے طالبات کو مبارکباد دی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)