اقرا اردو جونیر کالج آف ایجوکیشن جلگاؤں میں تقسیم انعامات اور الوداعی تقریب کا انعقاد

0

 


اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو جونیر کالج آف ایجوکیشن جلگاؤں میں ڈی ایل ایڈ سال دوم کے طلبہ کے لیے الوداعی تقریب اور تقسیم انعامات کی تقریب کا آغاز اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے نور محمد شیخ نے کیا۔ بارگاہ رسالت میں نعت کا نذرانہ شاہ فردوس اقبال نے پیش کیا ۔ ترانہ اقرا مزنہ راحت اور ہمنوا نے پیش کیا۔ پروگرام کی غرض و غائیت اور تعلیمی سال 22-2021 کی سالانہ روداد پرنسپل محترمہ سعیدہ وکیل نے پیش کی ۔ ڈی ایل ایڈ سال دوم کی طالبہ شیما مریم اور مصباح پٹنی اور طالب علم شاہ وارث علی نے اساتذہ کی کاوشوں اور محنتوں کو سراہا اور اپنے ہم جماعت ساتھیوں کو تابناک مستقبل کی نیک خواہشات پیش کیں۔ اقرا یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاری قدوس نے علم حاصل کرنے اور اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی تلقین کی ۔ ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب نائب صدر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی نے نصیحت کی کہ آپ قابل معلم بن جائیں لیکن معلم کا کردار مثالی ہونا چاہیے کیونکہ بچے آپ کی نقل کرتے ہیں ۔ صدارتی خطبے میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے فرمایا کہ جیسے ایک پھول کی زندگی شاخ پر نہیں بلکہ شاخ سے جدا ہونے کے بعد ہوتی ہے اسی طرح اب آپ کی اصل زندگی کا آغاز ہونے والا ہے ۔آپ ایسے معلم بنیں جو آنے والی نسلوں کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیں۔ پروگرام میں اقرا ITI کے چیئرمین مجید زکریا سیٹھ، اقرا شاہین ہائی اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر صاحب اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے رکن غلام نبی باغبان صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

کھیل اور دیگر مقابلوں میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ اور میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ نظامت کے فرائض شیخ رفیق سر نے انجام دیے۔رسم شکریہ قاسم پٹھان سر نے ادا کی۔ وسیم اختر سر، اسما پروین میڈم ،میناز شیخ میڈم، ڈی ایل ایڈ سال اول اور دوم کے طلبہ و طالبات نے پروگرام میں شرکت کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)