ملّت میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب منعقد

0

 پرائمری اسکول کے ننھے منّوں کے ثقافتی پروگرام نے حاضرین کا دل جیت لیا۔

تصویر میں:  پرچم کشائی کرتے ہوئے مہیش کابرا صاحب،ثقافتی پروگرام پیش کرنے ملّت پرائمری اسکول کے طلباء وطالبات کا گروپ فوٹو،اسٹیج پر اور مہمانان دیکھے جاسکتے ہیں۔

جلگاؤں (شیخ زیان احمد): ملّت اردو پرائمری اسکول، ملّت ہائی اسکول اور ملّت آرٹس جونیئر کالج مہرون،جلگاؤں میں مشترکہ طور پر یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں مہیش کابرا صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔بعد ازیں ملّت ہائی اسکول کے

تقریب میں خاص توجہ کا مرکز رہا ملّت پرائمری اسکول کے ننّھے منّوں کا ثقافتی پروگرام،جس میں انھوں نے اپنی توتلی زبان سے بڑی خوبصورتی اور پیارے انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کیا۔جس میں حمد، نعتیں،گیت وغیرہ،اتّحاد ِ ملّت،روڈ سیفٹی جیسے موضوعات پر ڈرامے اوراردو انگریزی مراٹھی ہندی زبانوں میں تقاریر نے خوب دادوتحسین وصول کی۔بعدازاں رَواں تعلیمی سال میں انجام پذیر ہوئیں مختلف سرگرمیوں اور مقابلوں بالخصوص ڈرائنگ مقابلے،اسپورٹس،خوشخطی،اردو قواعد،مہندی،ڈش مقابلے وغیرہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔اسی کے ساتھ ساتھ امسال ہوئے اسکول پارلیمنٹ کے نومنتخب طلبہ کو اپنے اپنے عہدے کی قسم دلائی گئی۔اس موقع پر ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد رفیق شاہ سر نے پروگرام کی صدارت فرمائی جبکہ سید عابد علی سر، ساجد دیشمکھ صاحب،مہیش کابرا صاحب،منظور احمد صاحب،معین الدین خان صاحب،چودھری مجیب الرحمن صاحب،فرید شاہ سر،وغیرہ بطور مہمانان موجود تھے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)