جامع المدینہ فیضان علی مرتضیٰ جلگاؤں میں یوم جمہوریہ کی تقاریب۔

0


 جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) دعوت اسلامی انڈیا کے زیر اہتمام قومی سطح پر جاری دینی و عصری تعلیمی شاخوں دارالمدینہ ،جامعتہ المدینہ میں قومی تہوار "یوم جمہوریہ" کا تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد کیا گیا جلگاؤں شاخ میں بھی اس موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد ناظم اعلیٰ حضرت مولانا شکیل مدنی کی قیادت میں عمل میں آیا اس موقع پر قومی پرچم کشائی کے ساتھ طلبہ و اساتذہ کرام نے قومی یکجہتی، جمہوریت جیسے عناوین پر اظہارِ خیال بھی کیا اس موقع پر ناظم اعلیٰ حضرت مولانا شکیل مدنی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ادارہ ہذا کی یہ اولین یوم جمہوریہ کی تقریب ہے اس کے انعقاد کا قومی سطح پر ہمارا مقصد یہ ہے کہ طلبہ و طالبات نیز عوام الناس میں آئین ہند سے متعلق بیداری آۓ اور وہ اس پر عمل کی بھی پابند بنے اسی کے ساتھ ، وطن کی محبت، قوانین کی پاسداری اور اسلامی طرز عمل پر زندگی بسر کرنے قوم و ملک کی ترقی میں اپنا تعاون کرنے کی شرکاء کو تلقین کی اس موقع پر مولانا اویس مدنی، معین رضا،حافظ صدیق، مولانا عبدالرحیم امیر نے بھی اظہار خیال فرمایا کامیابی کے لئے جملہ عملہ نے محنت کی کثیر تعداد میں طلبہ شریک رہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)