اقرا ایجوکیشنل کیمپس میں جشن یوم جمہوریہ منایا گیا۔

0

 


اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام اقرا ایجوکیشنل کیمپس اقرا نگر جلگاؤں میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر محترم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، صدر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے دست مبارک رسم پرچم کشائی انجام دی گئی۔ اس جشن میں اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے رکن طارق انور صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اقرا ایجوکیشنل کیمپس کے اقرا یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاری عبدالقدوس، اقرا بی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عرفان شیخ ، اقرا ڈی ایڈ کالج کی پرنسپل محترمہ سعیدہ وکیل اور اقرا پبلک اسکول کے صدر مدرس محترم ضمیر اشرف قاضی ، جملہ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اور تمام یونٹس کے تمام طلبہ و طالبات موجود تھے ۔رسم پرچم کشائی کے بعد ثقافتی پروگرام میں اقرا پبلک اسکول کے طلباء نے تقاریر حب الوطنی کے گیت میں ملک سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ مختصر خطبہ میں صدر صاحب نے تمام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں دستور سے آگاہی ضروری ہے اور ہمیں اس کی پاسداری کرنی چاہیے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)