فلاح امت ٹرسٹ کا 3T سیمنار ہوا کامیاب، طلبہ نے بیرون شہر کے ماہرین سے کیا استفادہ.

0


 مالیگاؤں (نامہ نگار)حصولِ تعلیم اور معیارِ تعلیم کی کاوشات میں گامزن فلاح امت ٹرسٹ کی ایک کامیاب کاوش 3T پروگرام رہا جس شہر کی بیشتر ہائی اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی جس کی تعداد 500 سے 700 بتائی جارہی ہے جس میں طالبات کی شرکت زائد رہی، یہ پروگرام 3T کے عنوان سے منسوب کیا گیا تھا جس میں، Time, Tricks and Track کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ و طالبات و اساتذہ کی رہنمائی کی گئی، امتحان گاہ میں اور گھر پر وقت کو کسطرح استعمال کیا جائے، ان طریقوں سے اسٹڈی کو آسان بنایا جا سکتا ہے، اور کسطرح یہ تعین کیا جائے کہ ہماری اپنی اسٹڈی کتنی ہوئی ہے اور مستقبل میں مجھے کیا کرنا ہے ( کیرئیر گائیڈنس) کے حوالے سے ماہرین نے گفتگو کی، تلاوت قرآن پاک سے اس تقریب کا آغاز ہوا بعد ازیں بلا تاخیر وقتِ مقررہ پر لیکچرس کا آغاز ہوا ابتداء میتھس سبجیکٹ سے ہوئی جس کو بیڑ سے آئے ہوئے محترم عتیق الرحمن سر ppt presentation کے ذریعے طلبہ کو اسباق اور انکی تیاری کے گر بتائے، بعد ازیں مراٹھی لیکچر کو انتہائی آسان زبان و بیان کے ساتھ عالی قدر اظہر پٹھان سر نے پیپر میں زیادہ مارکس حاصل کرنے کے کا آسان طریقہ بتایا اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کسطرح ذاتی رائے کے سوالات کے جوابات کو بنایا جاتا ہے، تحریری سرگرمیوں میں کس طرح مارکس حاصل کی جاتی ہے، وغیرہ پر مدلیل گفتگو کی اور تیسرے لیکچرار کی حیثیت سے انگریزی پر دسترس رکھنے والے اورنگ آباد اور ریاست مہاراشٹر کی مشہور شخصیت جناب ارشاد سر ppt presentation پر انگریزی کے 80 مارکس کے پرچے کے ہر سوال پر روشنی ڈالتے ہوئے نہایت ہی آسان طریقہ سے طلبہ کو بتایا کہ تحریری سرگرمیاں کتنی ضروری ہیں اور آپ کسطرح بھرپور مارکس حاصل کرسکتے ہیں، کیریئر گائیڈنس پر گفتگو کرنے کے لئے انتظامیہ اور امتیاز رفیق سر کی آواز پر اتر پردیش (بنارس) سے ڈاکٹر ابھشیک دوبے تشریف فرما تھے، آپ محترم نے 11th, 12th کے بعد کس طرح اپنا مستقبل سنوارا جاسکتا ہے کن الگ الگ فیلڈس میں داخلہ لیا جاسکتا ہے، سائنس فیکلٹی سے طلبہ کسطرح اپنا ذریعے معاش حاصل کرسکتے ہیں، سماج میں کس طرح کے افراد اپنا سماجی مقام رکھتے ہیں اور کس وجہ سے، NEET, JEE وغیرہ ایگزام کی کیا اہمیت ہے اور کسطرح ان امتحانات کو کامیاب کیا جا سکتا ہے اس پر آپ محترم نے گفتگو دارز کی، اور آخیر میں سائنس کے سبجیکٹ کے علامہ اور شیخ و حافظ کی حیثیت کی حامل شخصیت اور افتخارِ جلگاؤں مکرمی عارف خان نے جادوئی اندازِ بیاں اور تجربے کے سحر سے طلبہ کو سائنس کے سبجیکٹ سے نہایت آسان طریقہ سے آگاہ کیا، جس میں ہر سبق کا بورڈ میں کتنا حصہ ہے، کون کون سے سوالات اب تک پوچھے گئے کن کن سالوں میں پوچھے گئے، کتاب میں کس صحفہ پر اور کونسی لائن میں موجود ہے یہ تک بتایا، اپنے اس بہترین لیکچر کو آپ نے سوال و جواب کے شیشن سے پر لطف رکھا، اپنی روایات سے ہٹ کر لیکچرس کے اختتام پر پروگرام میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا اس پروگرام کی صدارت شہر کی معروف علمی شخصیت عالی وقار شکیل انصاری سر(ATT) فرمارہے تھے وہی انتظامیہ میں سے محترم عارف عباس صاحب اور مشک کامل صاحب موجود رہے آپ محترمین نے صدر و مہمان لیکچرارس کا والہانہ استقبال کیا حرف تشکر پیش کیا، اور طلبہ کے ذوق کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ شہر کا ہر دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم طالب علم کسی بھی قسم کی تعلیمی غرض سے فلاح امت کوچنگ کلاسیس سے بنا کسی فیس کے استفادہ کر سکتا، پڑھائی کے کشادہ ہال، نوٹس اور اساتذہ کی مکمل رہنمائی کا تیقن دلایا، اس کے امتیاز رفیق سر نے فلاح امت کوچنگ کلاسیس کے ہر سال ہونے والے MTSE EXAM کی تفصیلات سے طلبہ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اس سال یہ اشکالر شپ امتحان 19 فروری 2023 صبح 10 بجے فلاح امت کوچنگ کلاسیس میں منعقدہ ہوگا جس کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 فروری شام 5 بجے تک ہے ان تمام تفصیلات کی آگاہی طلبہ و اساتذہ کو دی اس پورے پروگرام میں فلاح کے انچارج محترم ریحان سر کا بڑا تعاون حاصل رہا، انتظامی امور میں آمین سر، عادی سر، رضوان سر اور تمام ہی معلمات نے بھرپور تعاون کیا جس پر انتظامیہ نے تناول عشائیہ کے بعد حرف تہنیت اور سپاس گزاری پیش کی.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)