تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پرانی پائپ لائن کو تبدیل کرکے نئی پائپ لائن کو حکومت نے AAYS تحت 145 کڑور روپے منظور کیے

0

23 اگست سال 2021 کو آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے وزیر آب پاشی گلاب راو پاٹل سے کیے گئے مطالبہ ثمر آور ہوا



مالیگاؤں(پریس ریلیز)  تلواڑہ ڈیم مالیگاؤں مہانگر پالیکا کی ملکیت ہے اس پر سب سے پہلے مالیگاؤں کے شہریان کا حق ہے تلواڑہ تالاب پر جو فرقہ پرستوں کی بری نظر لگی ہے وہ تلواڑہ تالاب کے پانی کو کسی دوسرے مد میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر اس تعلق سے مالیگاؤں سے یہ کوششیں ہوتی رہی ہے کہ اسکا حق نہ چھینا جاے مقامی رکن اسمبلی کے نمائندے انصاری محمد حسین نے بتایا کہ سال 2021 کو آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے وزیر آب پاشی گلاب و صاف صفائی منسٹر گلاب راو پاٹل سے 23 اگست کو تلواڑہ تالاب سے مالیگاؤں اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے واقع فلٹر پلانٹ تک پرانی خراب پائپ لائن کو تبدیل کرکے نئی پائپ لائن بچھایا جائے اس کے مطالبے کیے تھے اسکی تکنیکی دشواریوں کو اجاگر کیا تھا ، اسوقت گلاب راو پاٹل نے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کو یہ یقین دہانی کرائی تھی وہ حکومت کے نگر وکاس میں اسکی سفارش و حمایت کرے گے بالا آخر سال 2023 کو مارچ میں نئی پائپ لائن کو تبدیل کرکے نئی پائپ لائن منصوبے کو حکومت کی اٹل امرت یوجنا اسکیم کے تحت منظوری دی گئی. اس سے انکار نہیں کہ ماضی میں بھی شہر میں کوشش ہوئی مگر اصل نمائندگی  ہوئی ہے   تو وہ  مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کی ہے اور متحدہ محاذ کے پلیٹ فارم سے بھی کوشش ہوئی اسکے بھی روح رواں مفتی اسمٰعیل قاسمی ہے جو متحدہ محاذ کے صدر ہے اور انکے آواز میں آواز ملاتے ہوئے انکے گروپ کے کارپوریٹر نے بھی  تلواڑہ تالاب کیلئے مخالفین کے سامنے نبرد آزما رہے واضح رہے کہ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے وزیر آب پاشی گلاب راو پاٹل کو بتایا تھا تلواڑہ ڈیم کی پائپ لائن چالیس سے پچاس سالہ پرانی ہے اور کئی سالوں سے لیکیج کا معاملات پیش آتے رہے ہیں اور بعض اوقات کئی دن ناغہ سے شہریوں کو پانی کارپوریشن مہیا کراتی ہیں اس لئے پانی کی سپلائی میں پائپ لائن ایک بڑی وجہ ہے اور پانی کے فورس طاقت میں بھی دقت ہوتی ہے اس لیے نئی پائپ لائن کی منظوری دے دی جائے، گزشتہ دنوں یہ خبر ملی اٹل امرت یوجنا اسکیم کے تحت جلد ہی تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک 22 کلو میٹر تک نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی، اسکی منظوری دے دی گئی نئی پائپ لائن کو تبدیل ہونے کے بعد 25 سے 30 ایم ایل ڈی پانی شہریان کو دستیاب ہوگا پرانی پائپ لائن 600 ایم ایم چوڑائی تھی اور نئی پائپ لائن کی چوڑائی 900 ایم ایم ہےجسکی وجہ پانی زیادہ طاقت سے اضافہ سے سپلائی ہوگا، مفتی اسماعیل قاسمی آمدار بننے کے بعد مسلسل شہر کی بنیادی ضروریات پر توجہ مرکوز رہی ہے اور وہ ایوان میں نمائندگی کرتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کارپوریشن سے لے کر نگر وکاس، ضلع نیوجن سمیتی حکومت کے اختیاری فنڈ سی ایم اور ڈپٹی سی ایم سے شہر کی تعمیر ترقی کے لئے کاغذگی کاروائی سے پایہ تکمیل تک لگے رہتے ہیں اس نمائندگی پر شہریوں کو راحت میسر ہوگی، حال ہی میں مرکزی حکومت نے بھی ٹہرے پھاٹا سے چالیس گاوں پھاٹے تک تین فلاے آور بریج، سروس روڈ اسپیڈ بریکر و کراسنگ کو منظوری دی جو مفتی اسمٰعیل قاسمی ہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پرانی پائپ لائن کو تبدیل کرنے کے لیے کارپوریشن سے لے کر ریاستی حکومت تک مسلسل نمائندگی کرتے رہے 145 کڑور روپے کی نئی پائپ لائن منظوری سے اب شہریوں کو راحت میسر ہوگی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیراتی کام کے سرکاری کاغذات ورک کے نمائندے انصاری محمد حسین نے  پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پرانی پائپ لائن کو تبدیل کرکے نئی پائپ لائن منصوبے پر جو پاٹ پروا کیا گیا اسکا لیٹر دیا و کاغذ فراہم کیے، مفتی اسماعیل قاسمی اس کام پر شہریان نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور انھیں مبارک پیش کرتے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)