مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ایم ایل اے فنڈ سے کاموں کا سلسلہ دراز

0

 وعدے کے مطابق آج عائشہ نگر قبرستان میں ایل ای ڈی لائٹ لگائی گئی


مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) شہر مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ایم ایل اے فنڈ سے کاموں کا سلسلہ جاری ہے کل محمد آباد میں دس لاکھ روپے کے فنڈ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا گیا. آج مجلس کے آمدار مفتی اسماعیل قاسمی کے فرزند حافظ عبداللہ، نمائندے انصاری محمد حسین نے بتایا کہ الیکشن سے قبل مفتی اسماعیل قاسمی نے قبرستانوں میں تعمیراتی کاموں کے لئے فنڈ دینے کا وعدہ کیا تھا، اسکی تکمیل حسبِ معمول جاری، اس ضمن میں آج عائشہ نگر قبرستان میں چند لاکھ روپے پر مشتمل بجٹ سے ایل ای ڈی لائٹ پول پر لگائے گئے، اس لائٹ کے لگانے کے لئے جدوجہد کرنے والے، حافظ عبداللہ و انصاری محمد حسین صاحبان کا یہ عمل قابل قدر ہے، اور اسی کا اعتراف کرتے ہوئے عائشہ نگر قبرستان کے ٹرسٹیان اور سرکردہ ذمہ داران نے اظہار خیال کرتے ہوئے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کے شکریہ ادا کیا اور اسی کے ساتھ حافظ عبداللہ و انصاری محمد حسین کے بھی ممنون و مشکور ہیں انہیں کی توجہ و دلچسپی سے یہ پول پر ایل ای ڈی لائٹ لگایا گیا انصاری محمد حسین نے بتایا آنے والے دنوں میں بہت سارے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ دراز رہے گا آج عائشہ نگر قبرستان میں ایل ای ڈی لائٹ لگانے کے اس موقع پر عائشہ نگر قبرستان کے ٹرسٹیان حاجی ظہیر اشرفی، محمد شمس الدین اشرفی، جلیل احمد اشرفی، مشتاق بھائی، محمد شعبان اشرفی، مبارک علی نیاز کفن سینٹر، عارف بھائی، سمیر بھائی، انیس سرتاج، جمیل احمد ورکشاپ وغیرہ افراد موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)