سبھاش بھامرے نے مالیگاؤں کیلئے پانچ پیسے کا بھی فنڈ نہیں دیا کورونا کال میں سٹانہ،مالیگاؤں آوٹر ، سینٹرل کے مریضوں کو دھولیہ لانے پر منع کردیا تھا انکے تعلق سے عام ناراضگی ہے

0

 مہا وکاس اگھاڑی کا مضبوط امیدوار، مراٹھا ریزرویشن، کسانوں کا آندولن، مہنگائی، نوکریاں، ایس ٹی، ایس سی، ادیواسی، لوگوں کی ناراضگی اسکو عنوان بناکرکے الیکشن لڑا جائے تو جیت یقینی ہے

 پریس کانفرنس سے پارلیمنٹ الیکشن امیدواری پر آمد

 مفتی اسمٰعیل قاسمی کا موق

(مالیگاؤں ) آنے والے 2024 پارلیمنٹ الیکشن میں دھولیہ مالیگاؤں حلقہ سے بی جے پی امیدوار سبھاش بھامرے کے ٹکٹ فائنل ہوئے میڈیا کے اس سوال پر منعقد پریس کانفرنس سے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے جو سروے رپورٹ گئی تھے اس سروے کے مطابق سبھاش بھامرے کی نیگیٹو رپورٹ تھی لیکن اندھا بانٹے ریوڑی ایسا معاملہ ہے لیکن انھوں نے ڈاکٹر بھامرے کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ انکے تعلق سے عام ناراضگی ہے، بات یہ ہے کہ ایک ممبر آف پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے انکا جو اثر و رسوخ رہا ہے وہ حکومت میں وزیر دفاع بھی رہے اگر وہ چاہتے تو مالیگاؤں کیلئے بڑے بڑے تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دے سکتے تھے وہ جو اعلان کیا تھا کہ منماڑ، مالیگاؤں، دھولیہ، شیرہور، ریلوے لائن ڈالی جائے گی، اگر انکے ذریعے ریلوے لائن کا کام ہوگیا ہوتا تو اچھی بات ہوتی ریکارڈ بنتا، اسی طرح جو نارپار پانی کا مسئلہ ہے وہ بھی انکے ذریعے ہوجانا تھا لیکن نہیں ہوسکا، اور مالیگاؤں کے لوگوں کو جسطرح کی شکایت ہیں کہ انھوں نے مالیگاؤں کو پانچ پیسے کا بھی فنڈ نہیں دیا، اور کرونا کال میں جس طرح کا سلوک مالیگاؤں ہی نہیں سٹانہ مالیگاؤں آؤٹر کے علاقوں کے مریضوں کو دھولیہ لانے سے منع کر دیا تھا اور پورے اسمبلی حلقے میں سبھاش بھامرے کو لے کرکے عمومی ناراضگی ہے بہت ممکن ہے اگر مہا وکاس اگھاڑی اچھے امیدوار دے دیں تو امید ہے کہ وہ امیدوار جیت سکتا ہے، آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کی پارلیمنٹ الیکشن امیدواری کے سوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اسوقت مَیں نے یہ نہیں کہا تھا میرا نام لسٹ میں ہے مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ آپکے پاس ریکارڈ ہوگا مَیں نے اسوقت کہا تھا مَیں ایک پارٹی کا ایم ایل اے ہوں، اگر پارٹی اس سلسلے میں مجھے ٹکٹ دیتی ہے تو دیکھے گے، یعنی مَیں نے اسوقت آمادگی نہیں ظاہر کی تھی کہ الیکشن لڑوں گا، کانگریس امیدوار کے سوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ کانگریس مہا وکاس اگھاڑی میں شامل ہے اور کانگریس یا مہا وکاس اگھاڑی کوئی مضبوط امیدوار کی تلاش میں ہو اور مضبوط امیدوار کے مل جانے کے بعد وہ ڈکلئیر کردے، ابھی یہ سیٹ کانگریس کی ہے ممکن ہے وہ راشٹروادی یا شوسینا کو دے دی جائے، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا، مضبوط امیدوار سے اور ڈاکٹر سبھاش بھامرے کے تعلق سے عام ناراضگی اور مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کی وجہ سے اور مرکزی حکومت کی کسانوں کو لے کرکے جو پالیسی ہے اس پالیسی کی وجہ سے کسان طبقہ بھی ان سے ناراض ہیں اسی طرح انکی ریزرویشن کو لے کرکے جو پالیسی ہے ایس سی، ایس ٹی، ادیواسی لوگ بھی ان سے ناراض چل رہے ہیں، مہنگائی، نوکری کا مدعا ہے اگر صحیح طریقے سے الیکشن لڑا جائے اور ان سارے عنوان کو لوگوں کے سامنے رکھا جائے تو الیکشن میں نتیجہ کچھ کا کچھ آسکتا ہے، مجلس کا کیا موقف ہے؟ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ہماری مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر لوک سبھا الیکشن کہ تعلق سے بیان دیا تھا کہ وہ مہاراشٹر میں پانچ جگہوں پر امیدوار کھڑے کرسکتے ہیں، جس میں دھولیہ مالیگاؤں حلقہ بھی ہے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں پارٹی کے ذمہ داران سے میری برائے راست کوئی بات چیت نہیں ہے اگر مجلس اتحاد المسلمین کا امیدوار نہیں ہوگا تو ہم اپنے ذمہ داران سے بات چیت کریں گے اور انکے فیصلہ پر جو پارٹی پالیسی ہوگی اس پر عمل کریں گے، راہل گاندھی نیاۓ یاترا بھارت جوڑو کے سوال پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مجھے کوئی ٹپنی نہیں کرنی ہے وہ اللہ کا بندہ محنت کر رہا ہے دعا ہے اسکی محنت بارآور ہو، اور ملک بدنصیبی سے نکل کرکے کامیابی کے راستے پر جاسکے.





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)