مفتی اسمٰعیل قاسمی نے رات دو بجے مچھلی بازار سے کُسمبا روڈ تک پیدل دورہ کرکے بند دکانوں کو کھلوایا

0

   پولس انتظامیہ سے سخت انداز میں بات رکھتے ہوئے نمائندگی کی عوام کی بے چینی کو دور کیا

                  


آج دوپہر تین بجے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی سے ملاقات کیے انھوں امن برقرار رکھنے کی اپیل اور سب بحال رہے گا یقین دلایا

(مالیگاؤں ) 6 رمضان المبارک بروز اتوار کی رات کو اچانک آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مچھلی بازار سے کُسمبا روڈ کا دورہ کیا انکو اس بات کی اطلاع دی گئی کہ سٹی پولیس اسٹیشن کی ٹیم مچھلی بازار اور کُسمبا روڈ پر رمضان المبارک میں رات کو لگی دکانوں کو بند کروارہی ہے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی جو آرام کررہے تھے انکو فون پر اطلاع دی گئی فوراً آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے پولس انتظامیہ سے بات چیت کی اور اپنے ہمدردوں، محبان وغیرہ کے ساتھ گھر سے نکل کر مچھلی بازار پہنچے اور وہاں پر دکانیں بند تھی انکو کھلوایا اور بند دکانوں کے شٹر کھولے گئے، مچھلی بازار سے پیدل آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کسمبا روڈ کا دورہ کیا اور دکانوں کو کھلوایا، اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نمائندے کے سوال پر کہا کہ پولس نے پارلیمنٹ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کا سہارا لے کر صرف مچھلی بازار اور کسمبا روڈ پر لگی دکانوں کو بند کروارہی تھی ہمیں اسکی جیسے ہی خبر ملی فوری طور پر پولس انتظامیہ سے بات کی اور انھیں پیچھے پانچ سال قبل پارلیمنٹ الیکشن رمضان المبارک میں ہی تھا اسکا حوالہ دیا اور دن میں دکانیں بند رہتی ہیں اور ہم نے مسلسل تین رمضان المبارک سے انتظامیہ سے نمائندگی کرکے دکانوں کو کھلی رکھنا کی اجازت ملی، اس سال بھی ہم نے اجازت طلب کر لی تھی مگر اچانک چھ روزہ سات تراویح کے بعد پولس کا اسطرح سے دکانوں کو بند کروانا عوام میں بے چینی پیدا کررہی ہے جبکہ انتظامیہ کا کام لاء اینڈ آرڈر کے بحال رکھنے کی ذمہ داری ہے اور آج پولس خود حالات بگاڑنے جیسی صورت پیدا کر رہی ہے کل دن میں ہم ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی اور ناسک ضلع ایس پی وغیرہ ذمہ داران سے بات کریں گے اور جسطرح سے ماضی میں رمضان المبارک گزرا ہے اور اس سال کے چھ روزہ عافیت سے گزرے اسی طرح پورا رمضان المبارک گزرے اسکی بھرپور جدوجہد و نمائندگی کی جائے گی، اس پیدل دورہ میں انکے ساتھ یوسف الیاس، اطہر حسین اشرفی ، ذوالفقار ذلو سیٹھ، تنویر کارپوریٹر، حافظ عبداللہ فیصل، عتیق لوکھنڈ والا، کارپوریٹر سید سلیم، رضوان خان سر، انصاری محمد حسین، حذیفہ مولانا کمپاؤنڈ ، عیدی امین، مولانا علیم فلاحی، عبدالخالق سپرنشاط، ماجد گولڈن، رضوی عمران برفی، ذیشان میگھراج وغیرہ تھے وعدے کے مطابق آج دوپہر کو تین بجے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی سے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ملاقات کیے اور ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اور سب بحال رہے گا یقین دلایا.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)